معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کا لاہور اڈہ پشاور کا دورہ،مسافروں کےلیے سہولیات کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت

86

پشاور۔ 23 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے لاہور اڈہ پشاور کادورہ کر کے مرمت، بحالی، ائیر کنڈیشنڈ سسٹمو دیگر سہولیات کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے صاف پینے کے پانی فلٹر پلانٹ کو فوری طور پر مکمل اور بحال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پورے اڈے کی صفائی ستھرائی کو فوری طور پر کیا جائے ،اولڈ ان گیٹ کو دس دن کے اندر اندر بحال کیا جائے اور بہترین سفری سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل اور کرایہ ناموں پر اگلے ہفتے فوری طور پر اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی۔ معاون خصوصی نے اڈے کے ورکشاپ کا معائنہ کرتے ہوئے اڈے میں کوڑا کرکٹ اور ورکشاپ کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی فنڈ اکشن کیے ہیں سب اڈے کی مرمت و بحالی پر لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے ہیں، لاہور اڈہ میں رکشوں اور پرائیوٹ ٹیکسیوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے۔معاون خصوصی نے موقع پر ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی تمام شکایات سنے اور موقع پر ان کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔