معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ کا حلقہ این اے 130 کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

71

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے اتوار کو حلقہ این اے 130 کا دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نکاسی آب سڑکوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب کے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا مشن خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ہر شعبے میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں

صحت ،تعلیم اورانفراسٹرکچر کی تعمیر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔