معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم کی باکو میں کوپ 29 کے صدر مختار بابائیف سے ملاقات

99
Rumina Khurshid Alam
Rumina Khurshid Alam

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے جمعرات کو باکو میں کوپ 29 کے صدر مختار بابائیف سے ملاقات کی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رومینہ خورشید عالم نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گول میز کانفرنس میں آذربائیجانی وزیر خارجہ کی شرکت کوسراہا۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوپ 29 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے بین الاقوامی برادری کو کوپ29 کانفرنس کا انعقاد کرکے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، کانفرنس میں موسمیاتی اقدامات اور ان کے حل کے لئے گفتگو کی جارہی ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ سیلاب، ہیٹ ویو اور سموگ کی وجہ سے پاکستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے، آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر پر یقین رکھتی ہوں۔ اس موقع پر کوپ 29 کے صدر مختار بابائیف نے کہا کہ کوپ 29 سر براہ اجلاس کے انعقاد میں تعاون اور شراکت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔