معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ کے حوالے سے ایک اہم پیغام

44

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ کے حوالے سے ایک اہم پیغام کے بارے مطلع کیا ہے۔

جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 9 اپریل سے پاکستانی برطانیہ نہیں جا سکتے جبکہ پاکستان سے جان والے برطانوی شہریوں کو برطانیہ پہنچنے پر دس روز ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود برداشت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر اپنی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے جانے کے پلان مرتب کریں۔