معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری سے جاز کیش کے سی ای او ایرون گیلبارٹ اور عارف محمد چوہدری کی ملاقات

87
وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت جلد ٹیکسلا اور پشاور میں لیبرکالونیوں کا افتتاح کریں گے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت جلد ٹیکسلا اور پشاور میں لیبرکالونیوں کا افتتاح کریں گے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری سے جاز کیش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرون گیلبارٹ اور عارف محمد چوہدری نے ملاقات کی ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے جاز کیش کے سربراہ کو پاکستان میں خوش آمد کہتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ملاقات خوشگوار رہی اور وہ مستقبل میںجاز کیش کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے پرامید ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وزارت اوورسیز کے پاس سروس ڈیلیوری کا بہت بڑا انفراسٹرکچر ہے اور ڈیجیٹل ادائیگی ہمارے تمام ڈیجیٹلائزیشن اقدامات کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔