معاون خصوصی علی نواز اعوان کی وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات، پھلگراں، نور پور شاہاں، سترہ میل اور بوبڑی میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

109
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کا راول ڈیم سے پانی کی سپلائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کا راول ڈیم سے پانی کی سپلائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ ملاقات کے دوران پھلگراں، نور پور شاہاں، سترہ میل، بوبڑی میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے متعلقہ علاقوں میں سوئی گیس کے منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے جلد اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔