معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ گردوں کے مریضوں کیلئے بنائی گئی پہلی بلڈ لیس ڈائلاسس مشین کی تیاری میں تمام مطلوبہ شرائط کو پورا کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی ، اگنائٹ اور بائیونکس یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں، مشین کو ڈریپ سمیت تمام مراحل سے گزارنے کیلئے تیزترین عمل کی ضرورت …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ گردوں کے مریضوں کیلئے بنائی گئی پہلی بلڈ لیس ڈائلاسس مشین کی تیاری میں تمام مطلوبہ شرائط کو پورا کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی ، اگنائٹ اور بائیونکس یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں، مشین کو ڈریپ سمیت تمام مراحل سے گزارنے کیلئے تیزترین عمل کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام سید امین الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گردوں کے مریضوں کیلئے بنائی گئی پہلی بلڈ لیس ڈائلاسس مشین کے حوالے سے وزارت صحت کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مشین کی تیاری میں تمام مطلوبہ شرائط کو پورا کیا گیا ہے۔ وزارت آئی ٹی ، اگنائٹ اور بائیونکس یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مشین کے حوالے سے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی عوامی مفادات کی ایجادات کو بھرپور پذیرائی ملنی چاہیئے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مشین کو ڈریپ سمیت تمام مراحل سے گزارنے کیلئے تیزترین عمل کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ خواہش ہے کہ وزارت صحت مشین سے متعلق ضروری امور انجام دے کر اسے اسپتالوں کو فراہم کرے۔ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے ساتھ عوامی خدمات کے شعبوں پر بھی کام کررہی ہے۔ ڈائلاسس مشین کی تیاری ماتحت ادارے اگنائٹ کی فنڈنگ سے بائیونکس کے تحت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مشین کے ذریعے ڈائلاسس کے تکلیف دہ اور مہنگے عمل کو آسان اور ارزاں بنایا جاسکے گا۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے بلڈ لیس مشین ڈائلائسس کے مریضوں کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ مشین کی تیاری کیلئے اگنائٹ اور بائیونیکس دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔امید ہے وزارت صحت، ڈریپ اور دیگر مراحل کو جلد طے کرکے اسے مریضوں کیلئے دستیاب کرانے میں مدد کرےگی۔ یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت نے بلڈ لیس ڈائلاسس مشین کو قابل عمل قرار دے دیاہے۔