اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی و معاون خصوصی مبارک زیب خان نے اپنی رہائش گاہ پر راکٹ حملے کے بعد اظہار یکجہتی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، آپ کا شکریہ کہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ واقعے کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مجرموں کی جلد شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں مبارک زیب خان کی رہائش گاہ پر راکٹ سےحملے کی جامع تحقیقات کی بھی ہدایت کی ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔