اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کو محفوظ بنانے اور ان کے پگھلاو¿ اور تباہ کاریوں پر قابو پانے کیلئے حکومت پاکستان بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ملک امین اسلم خان نے گلگت بلتستان کے علاقہ شگر میں وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی ااقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام کے مشترکہ گلاف پراجیکٹ کے زیر اہتمام امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری محکمہ موسمیاتی تبدیلی محمد سلیمان وڑائچ، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات شاہد زمان، کنٹری ڈائریکٹر گلاف II پراجیکٹ فہد بشیر بنگش، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ولی خان،فوکل پرسن گلاف ii پراجیکٹ محمد عالم،ریسرچ آفیسر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان نیلوفر خان ،سی ای و GBRSP عبداللطیف، صوبائی کوآرڈینیٹر گلاف II پراجیکٹ عبدالباسط خان و دیگر بھی موجود تھے۔ ملک امین اسلم نے مزید کہا کے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے متعلقہ ادارے پوری تندہی کے ساتھ متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورے پاکستان میں 3 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ان کا پگھلاو¿ کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور اسے مقامی آبادیوں کو خطرات درپیش ہوتا ہے،اس کےلئے حکومت پاکستان ،گگلت بلتستان حکومت کو وسائل کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی ،آج اسی حوالے سےگلگلت بکتستان گلاف ii پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو سامان کی پہلی کھیپ GBDMA گلگت بلتستان کے حکام کے حوالے کر دی ہے جس کا مقصد ہی گلیشیئرز کے پھیلاو¿ اور پگھلاو¿ سے جو نقصانات کا اندیشہ ہوتا ہے اس کو کم سے کم کرنا ہے۔ پروگرام کے اختتام میں معاوخصوصی ملک اسلم خان نے مدادی سامان کی پہلی کھیپ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ولی خان کے حوالہ کر دیا۔