اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترسے چینی سفیر نونگ رونگ نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد تخفیف غربت کےلئےدونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کو بڑھانا تھا۔پاکستان کی سماجی تحفظ ڈویژن اور چین کی وزارت تجارت تخفیف غربت کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت کی وفاقی کابینہ نے 27 اکتوبر2021 کو ہونے والے اجلاس میں منظوری دی تھیاور دونوں ممالک کے درمیان اس پر جلد ہی دستخط ہو جائیں گے۔ملاقات میں مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر گفتگو ہوئی۔
اس یادداشت کے نتیجے میں دونوں ممالک غربت کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے کے مفید تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلےمیں حکومت پاکستان چینی حکومت کی کامیاب پالیسیوں اور تجربات سے استفادہ حاصل کر سکے گی۔اس موقع پر دیگر چینی افسران کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان سے سیکرٹری سماجی تحفظ ڈویژن اور وزارت خارجہ سے ڈائریکٹر سی پیک بھی موجود تھے۔