مظفرگڑھ۔ 02 جولائی (اے پی پی):محکمہ سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے افراد باہم معذوری میں وہیل چیئرز اور دیگر معاون و مدگار آلات تقسیم کئے گئے،ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن اور پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اجمل خان چانڈیہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،
تقریب میں 82 وہیل چیئرز ،14 واکرز، 28 چھڑیاں اور 6 بیساکھیاں ضلع کے مستحق افراد میں تقسیم کی گئیں،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب معزور افراد کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے،
ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد معاشرے کے بہترین شہری ہیں اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو مکمل مدد فراہم کر رہے ہیں۔