معذور افراد کا معیار زندگی بہتر بنانا میری اولین ترجیحات میں رہا ہے‘ بیرسٹر عابد وحید

109
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد میں نے روز اوّل سے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ خصوصی افراد کو سماجی و معاشی حقوق فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ وہ پاکستان ڈس ایبلڈ فاﺅنڈیشن کی طرف سے معذوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کا معیار زندگی بہتر کرنے اور معاشرے کا فعال اور باعزت رکن بنانا میری اولین ترجیحات میں رہا ہے، جب ہم خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتے ہیں تو ہمیں تعلیم، صحت ، روزگار سمیت ان تمام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی جن کی ہر انسان کو ضرورت ہے۔