
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) معذور افراد کی بحالی کے قومی ادارہ (این آئی آر ایم ) میں سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا گیا۔ منگل کو نیشنل ہلیتھ سروسز ریگولیشز اینڈ کوآرڈینیشن کے وفاقی وزیرعامر محمود کیانی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر حکام اور ادارے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے کہا کہ این آئی آر ایم کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کررہے ہیں، اسے بہترین ادارہ بنایا جائے گا تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کو تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو پورے ملک کے لئے ماڈل بنایا جائے گا۔