31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزمعروف اداکار شفیع محمد شاہ کی برسی منائی گئی

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):لیجنڈ اداکار شفیع محمد شاہ کی 17ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔شفیع محمد شاہ یکم جنوری 1949 کو سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز حیدرآباد ریڈیو اسٹیشن سے بطور ریڈیو پریزنٹر کیا۔

ان کا تعارف پی ٹی وی کے پروڈیوسر مرحوم شہزاد خلیل نے اپنے اردو ڈرامہ سیریل "تیسرا کنارا” میں کرایاجہاں سے وہ معروف ٹی وی ستاروں کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے۔اپنے 30 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے اردو اور سندھی میں 50 سے زائد ڈرامہ سیریلز اور 100 سے زائد ٹیلی ویژن ڈراموں میں پرفارم کیا۔شفیع محمد کا انتقال 17 نومبر 2007 کو ہوا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=525878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں