معروف امریکی کمپنی کروگر میں پاکستانی مصنوعات دستیاب ہوں گی ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ٹویٹ

85

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ معروف امریکی کمپنی کروگر میں پاکستانی مصنوعات دستیاب ہوں گی ۔ منگل کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات پر اعتماد کرنے پر کروگر کمپنی کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کو مزید بڑھانے کے لئے اپنی مصنوعات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لوکل مصنوعات ابھی تک عالمی مارکیٹ میں پہچان نہیں رکھتیں، برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق کرنا ہوگا۔