معروف امن کارکن کھرل زادہ کثرت رائے کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

147
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) معروف امن کارکن کھرل زادہ کثرت رائے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک میں اقتصادی خوشحالی اور معاشی استحکام لائے ہیں۔ خوشحال پاکستان کے ویژن کے فروغ کیلئے بین الاقوامی سطح پر معروف امن کارکن کھرل زادہ کثرت رائے نے وزیر اعظم کی معاشی ترقی اور استحکام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خنجراب سے گوادر تک 2700کلو میٹر مارچ کیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی کثرت رائے نے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی اور پاکستان کے پر امن اورمثبت سوچ کا حامل ملک ہونے کے تاثر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کئی مارچ کئے ہیں۔