مظفرگڑھ۔ 17 دسمبر (اے پی پی):جنوبی پنجاب کے معروف اور مقبول سرائیکی گلوکار احمد نواز چھینہ 3 ساتھیوں سمیت کوٹ ادو کے علاقے ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے،
ان کی گاڑی کو شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ اپنے 3 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گئے،انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے،ان کے ساتھیوں کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
احمد نواز چھینہ ڈیرہ غازیخان سے اپنے گھر بھکر جا رہے تھے۔ پنجاب ہائی وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر اور تیزرفتاری سے اجتناب کریں اور دھند کے اوقات میں احتیاط سے کام لیں،فوگ لائٹس استعمال کریں۔