اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):معروف رومانوی اور انقلابی شاعر ساحر لدھیانوی کی برسی 25 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ ساحر لدھیانوی 8 مارچ 1921ء کو بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا حقیقی نام عبدالحئی تھا لیکن وہ ساحر کے نام سے مشہور ہوئے۔
انہوں نے ہندی اور اردو میں شاعری کی اور فلمی گیت بھی تحریر کئے۔ساحر لدھیانوی کو اصل شہرت اس وقت ملی جب ان کے گیت بالی ووڈ انڈسٹری میں شامل ہوئے اور متعدد لیجنڈ اداکاروں پر فلمائے گئے۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی میں دو بار فلم فیئر ایوارڈ جیتے، جس میں پہلا 1964 میں فلم ’تاج محل‘ کے گیت جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا اور دوسرا کبھی کبھی کی شاعری پر1977 میں اپنے نام کیا۔ساحرلدھیانوی کے معروف گیتوں میں کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے،
میں پل دو پل کا شاعر ہوں،گاتا جائے بنجارا اور گیت گاتا چل شامل ہیں۔ساحر لدھیانوی 25 اکتوبر1980 کو ممبئی میں انتقال کر گئے ۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام منعقد تقریبات میں ساحرلدھیانوی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515946