معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

کراچی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) معروف سماجی شخصیت عبدالستارایدھی کو ہفتہ کے روز مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر ہائی وے پر واقع ایدھی ویلیج میں سپردخاک کردیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مرحوم کی قبر پر صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل …

کراچی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) معروف سماجی شخصیت عبدالستارایدھی کو ہفتہ کے روز مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر ہائی وے پر واقع ایدھی ویلیج میں سپردخاک کردیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مرحوم کی قبر پر صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور تینوں مسلح افواج کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ مرحوم نے دو صاحبزادوں، دو بیٹیاں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے عبدالستارایدھی کی جسد خاکی کو 19 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، ، وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاءاللہ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، کور کمانڈر کراچی سمیت سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات، اہلخانہ، اہل محلہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ مولانا احمد خان نیازی نے پڑھائی۔

Leave a Reply