- Advertisement -
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):زندگی کے تجربات کوشعری پیرایہ میں ڈھالنے والے معروف شاعرافتخارعارف کا یوم پیدائش 21 مارچ کو منایا جائے گا۔ وہ برصغیر کی تقسیم کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ افتخار عارف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس کو شعری پیرایہ میں ڈھالنے کا ہنر رکھتے ہیں۔
اپنے ہم عصر شعرا میں سنجیدہ ترین شاعر تصور کیے جانے والے افتخار عارف نے 21 مارچ 1943 کو لکھنؤ کی فضا میں آنکھ کھولی۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر افتخار عارف کو متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔شاعرافتخارعارف کے یوم پیدائش کے موقع پر علمی اور ادبی حلقوں کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=448482
- Advertisement -