27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںمعروف شاعر حبیب جالب کی برسی (کل)منائی جائیگی

معروف شاعر حبیب جالب کی برسی (کل)منائی جائیگی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی):معروف شاعر حبیب جالب کی برسی (کل) 12 مارچ بروزبدھ کومنائی جائیگی۔اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات کااہتمام کیاجائیگا۔ حبیب جالب 24مارچ 1928کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے جنہیں 23مارچ 2009 کو بعد از وفات نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

حبیب جالب کی مشہور نظمیں ظلمت کوضیاء،قائد اعظم دیکھ رہے ہو اپنا پاکستان، فرنگی کا جو میں دربان ہوتا، مزارے لغارے، وطن کو کچھ نہیں خطرہ،یہ منصف بھی تو قیدی ہیں،گل سن،میں نے اس سے یہ کہا،دستور۔میں نہیں مانتا وغیرہ ہیں۔

- Advertisement -

حبیب جالب 64برس کی عمر میں 12مار چ 1993 کو اس دارفانی سے رخصت فرما گئے تھے۔ حبیب جالب کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا مختلف پروگرام نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کریگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571036

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں