اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):معروف شاعر، ادیب و افسانہ نگار مرزا عظیم بیگ چغتائی المعروف شبنم رومانی کی 94 ویں سالگرہ جمعہ کو منائی گئی۔ عظیم بیگ چغتائی کو اردو ادب اور خدمات میں ان کے قلمی نام شبنم رومانی سے جانا جاتا ہے۔
شبنم رومانی بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہربدایوں میں پیدا ہوئے اور بعدازاں پاکستان منتقل ہو گئے۔ انہوں نے اپنی زیادہ زندگی کراچی میں گزاری۔ انہوں نے نظم غزل اور مختصر اردو کہانیاں بھی لکھیں۔ مصنوی سائر کراچی، جزیرہ تہمت، دوسرا ہیمالا، ہیڈ پارک ، موزے چلغوزے اور حرف نسبت ہجیرہ سمیت متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ مرزا عظیم بیگ چغتائی کوارٹرلی اقدار ،
اردو ادبی میگزین کے ایڈیٹر اور پبلشربھی رہے ۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے روزنامہ مشرق میں کالم لکھے۔ مرزا عظیم بیگ چغتائی طویل علالت کے بعد 17فروری 2009کو80سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔