سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):سیالکوٹ کے معروف صنعتکارو سابق ضلعی ناظم اکمل چیمہ اور صنعتکار راحت چاندنے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)کا دورہ کیا اور صدر چیمبر سے ملاقات کی۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔
معروف صنعتکاروں اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں کاروباری اور صنعت سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر عمر خالد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔