- Advertisement -
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):معروف فلمی اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی 12ویں برسی کے موقع پر مداحوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سلمیٰ ممتاز 1926 میں جالندھر میں پیدا ہوئیں، تقسیم کے بعد پاکستان آ گئیں اور لاہور میں سکونت پذیر ہوئیں۔
- Advertisement -
سلمیٰ ممتاز نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1960 میں اردو زبان کی فلم نیلوفر سے کیا اور اپنے کیریئر کے دوران 3سو سے زیادہ پنجابی زبان کی فلموں میں پرفارم کیا ان کی چند مشہور فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری، ہیر رانجھا اور شیراں دی جوڑی شامل ہیں۔سلمیٰ ممتاز نے کا انتقال 21 جنوری 2012 کولاہور میں ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431899
- Advertisement -