لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):معروف قانون دان و سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم ظفر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی نمازِ جنازہ کینال ویو ہائوسنگ سوسائٹی مسجد اے بلاک گرائونڈ میں ادا کی گئی،
نماز جنازہ میں سابق چیف سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال،سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی،جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس علی باقرنجفی،جسٹس انوار حسین،جسٹس راحیل کامران شیخ ،جسٹس فیصل زمان خان، نگران وفاقی وزیر کنور دلشاد،صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری ،سینئر وکلا چوہدری اعتزاز احسن،
سردار لطیف کھوسہ،حامد خان ، عابد ساقی،شفقت محمود چوہان ،مقصور بٹر،ابوذر سلمان خان نیازی،ڈاکٹر خالد رانجھا،رہنما جماعت اسلامی فرید پرچہ ،ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق
،خواجہ سلمان رفیق ،پیپلز پارٹی کے رہنما منیر احمد خاں،خرم نواز گنڈاپور،اشتیاق چوہدری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کل اتوار کو دوپہر دو بجے ان کی رہائش گاہ پر ہو گی۔