کراچی ۔ 22 جون (اے پی پی) معروف قوال امجد فرید صابری فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق امجد فرید صابری بدھ کو تھانہ شریف آباد کے علاقے سے اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا زرائع کے مطابق انہیں فوری …
معروف قوال امجد فرید صابری فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 جون (اے پی پی) معروف قوال امجد فرید صابری فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق امجد فرید صابری بدھ کو تھانہ شریف آباد کے علاقے سے اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا زرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر قریبی واقع عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ چھیپا ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعہ میں مقتول کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے عباسی شہید ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔








