- Advertisement -
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):معروف لوک گلوکارہ مائی بھاگی کی 38ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔مائی بھاگی 1920 میں صحرائے تھر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بچپن میں تھری گلو کاری شروع کر د ی۔1960 کی دہائی کے اوائل تک، مائی بھاگی باقاعدگی سے ریڈیو پاکستان پر تھری اور سندھی زبانوں میں گانے گاتی ہوئی نظر آتی تھیں۔
انہیں 1981 میں صدر پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے علاوہ شاہ عبداللطیف بھٹائی ایوارڈ اور سچل سرمست ایوارڈ سے نوازا گیا۔مائی بھاگی کا انتقال 7 جولائی 1986 کو 66 سال کی عمر میں ہوا۔ ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار برادری کی جانب سے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482541
- Advertisement -