33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومشوبزمعروف نظم گو مجید امجدکی برسی اتوار کو منائی گئی

معروف نظم گو مجید امجدکی برسی اتوار کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):اردو کے نامور نظم گو شاعر مجید امجدکی 47ویں برسی 11مئی کو منائی جارہی ہے۔مجید امجد کا اصل نام عبدالمجید تھا۔وہ 29جون1914ءکو جھنگ میں پیداہوئے۔1930میں اسلامیہ ہائی سکول جھنگ سے میٹرک ،193 اور میں انٹر پاس کیا۔1934ءمیں اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

1936میں ملازمت کا آغاز کیا اورمحکمہ سول سپلائیز پنجاب میں ملازمت اختیارکی جبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔انہوں نے ہفت روزہ ”عروج“ جھنگ کے مدیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔مجیدامجد نے اردو نظم کوبلندی پر پہنچایا۔

- Advertisement -

ان کا شعری مجموعہ” شب رفتہ“1958میں شائع ہوا دیگر تصانیف میں ” شب رفتہ کے بعد“، ”چراغ طاق جہاں“، ” طاق ابد“، ”مرگ صدا“، ”ان گنت سورج“ اور”میرے خدا میرے دل“ شامل ہیں۔

تمام کتب ان کی وفات کے بعد شائع ہوئیں۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے ان کی کلیات مرتب کی۔11مئی 1974 کو ان کا ساہیوال میں انتقال ہوا اورانہیں جھنگ میں سپردخاک کیاگیا۔ مجید امجد کی برسی کے موقع پر علمی، ادبی و صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595570

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں