معروف کارسازکمپنی رینالٹ 2018ءتک پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ شروع کردے گی

سلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) معروف کارسازکمپنی رینالٹ 2018ءتک پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ شروع کردے گی۔ رینالٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی …

سلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) معروف کارسازکمپنی رینالٹ 2018ءتک پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ شروع کردے گی۔ رینالٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹو پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور ملک میں آٹو کے شعبہ میں وسعت، سرمایہ کاری اور صارفین کے تحفظ کے لئے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کمیٹی میں شامل تھے جس نے شراکت داروں کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کئے اور ملک میں گرین فیلڈ انویسٹمنٹ کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ بند آٹو یونٹس کی بحالی کے لئے نیا پالیسی پیکج پیش کیا۔ پالیسی کا انجنیئرنگ سے متعلق حصہ انجنئیرنگ بورڈ جبکہ مالیاتی حصہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے تیار کیا۔ پالیسی کی منظوری کے بعد ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے آٹو کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ملک کے اندر مختلف شراکت داروں سے ملاقاتیں کیں اور غیرملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرنے کے لئے بیرن ملک دورے بھی کئے۔

Leave a Reply