معروف کوہ پیماء محمد علی سدپارا نے نیپال میں 8 ہزار 485 میٹر دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

221

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) معروف کوہ پیماء سکردو کے محمد علی سدپارا نے نیپال میں 24 مئی کو 8 ہزار 485 میٹر دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لیا۔ یہ بات بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ محمد علی سد پارا پہلے پاکستانی کوہ پیماءہیں جنہوں نے دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 7 پہاڑی چوٹیوں کو سر کیا۔ پاکستان آرمی نے اس مہم جوئی کے لئے انہیں سہولت فراہم کی۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے کوہ پیما مرزا علی بیگ نے 22 مئی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کرتے ہوئے دنیا کے سات براعظموں کی چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔