معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ یو این ڈی پی کی طرف سے پاکستان کیلئے قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر

148

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کی طرف سے پاکستان کیلئے قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہ بطور قومی خیرسگالی سفیر خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے آگاہی اور شعور اجاگر کریں گی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اپنی خدمات بھی دیں گی۔ پاکستان میں یو این کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہانے نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔