22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومشوبزمعروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی سالگرہ منائی گئی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی سالگرہ منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):معروف گلوکارہ اور نغمہ نگار حدیقہ کیانی کی سالگرہ پیر 11 اگست کو منائی گئی۔ 11 اگست 1974ءکو راولپنڈی میں پیدا ہونے والی حدیقہ کیانی نے بطور گلوکارہ پہلا البم1995ءمیں ریلیز کیاتھا۔ انہوں نے اردوکے علاوہ پنجابی،سندھی اورپشتوزبان میں بھی گلو کاری کی ہے۔ حدیقہ کیانی گلوکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ مزید برآں 2010ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈنیشن ڈویلپمنٹ فنڈ(یواین ڈی پی) نے انہیں خیرسگالی سفیربھی مقررکیاتھا۔ حدیقہ کیانی کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور فنکار برادری سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں