34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزمعروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی سالگرہ اورٹی وی آرٹسٹ...

معروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی سالگرہ اورٹی وی آرٹسٹ اسلم لاٹر کی برسی کل منائی جائے گی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 02 اپریل (اے پی پی):معروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی سالگرہ اورٹی وی آرٹسٹ اسلم لاٹر کی برسی کل 3 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی ۔عالمی شہرت حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی پاپ سنگر نازیہ حسن 3اپریل 1965 کوکراچی میں پیدا ہوئیں۔

نازیہ حسن نے 1980 میں صرف 15سال کی عمر میں پاپ گلوکارہ کی حیثیت سے پی ٹی وی سے اپنی فنی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ ملکر بہت سے خوبصورت سدا بہار فلمی گیت گائے جن میں بھارتی اداکار فیروز خان کی فلم قربانی کا گیت ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ”نازیہ حسن کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا جس کے بعد انہوں نے درجنوں دیگر زبردست مقبول نغمے بھی گائے جس سے نازیہ حسن کو دنیا بھر میں پہچان ملی۔

- Advertisement -

انہوں نے متعدد کمرشلز میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن 1999 میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں۔ انہیں علاج کیلئے لندن منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور 13اگست 2000 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=453822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں