26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمعصوم بچوں سے جبری مشقت اورانسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنےجرائم کےخاتمہ کیلئے سنجیدہ...

معصوم بچوں سے جبری مشقت اورانسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنےجرائم کےخاتمہ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ،ڈپٹی کمشنر بھکر

- Advertisement -

بھکر۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکرمحمد اشرف کی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بچوں سے جبری مشقت،مزدوری اورانسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سوشل ویلفیئر، ایف آئی اے، پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی جی ارشد وٹو نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے میں معصوم بچوں سے جبری مشقت اورانسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنےجرائم کےخاتمہ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ جات باہمی کو آرڈی نیشن سے ایسے جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنی کارکردگی کو تیزی رفتار بنائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مشترکہ طور پر مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے اپنی متعلقہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں