معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

86

کوئٹہ۔ 14 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ضلع ہرنائی میں نہتے مزدوروں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل اور حوصلہ دے۔