اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ معیاری تعلیم کی ہی بدولت معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ صلاحیتوں کے اعتبارسے ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں بلکہ انہوں نے پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کیاہے اور اپنے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔a