معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، اقتصادی سروے

28
Economic Survey

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):مالی سال 2024-25ء کے اختتام تک پاکستان کی معیشت کا مجموعی حجم 411 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس کے 372 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

پیر کو اقتصادی سروے کے اجراء کے موقع پر ملک کی معاشی کارکردگی سے متعلق مثبت پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و ضبط اور پالیسی استحکام کے باعث نہ صرف جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہوا،

بلکہ اس کے اثرات براہ راست عوام کی آمدنی پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی میں 162 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ بڑھ کر 1824 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔