معیشت کوپائیداربنیادوں پربڑھوتری کی راہ پرگامزن کرنےکیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

53
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، سروسزہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے مخصوص قیمت کی منظوری دیدی
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، سروسزہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے مخصوص قیمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت ملکی پیداوار اوربرآمدات میں اضافہ کے ذریعہ معیشت کوپائیداربنیادوں پربڑھوتری کی راہ پرگامزن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کوحسابات جاریہ کا 19.2 ارب ڈالرکاخسارہ ورثہ میں ملاتھا،حکومت نے اخراجات میں کمی،برآمدات اورترسیلات زرمیں اضافہ اورکاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے اقدامات کئے، ان اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال میں اس خسارہ کو3 ارب ڈالرکی سطح پرلایاگیا۔انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال میں اس میں مزیدبہتری آئی ہے، جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتے 1.2 ارب ڈالرفاضل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کاخسارہ 1.4 ارب ڈالرتھا، مالی سال 2017-18 کے پہلے چارماہ میں حسابات جاریہ کاخسارہ 5.4 ارب ڈالر اورمالی سال 2016-17 کے پہلے چارماہ میں حسابات جاریہ کاخسارہ 5.6 ارب ڈالرتھا۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ حکومت ملکی پیداوار اوربرآمدات میں اضافہ کے ذریعہ معیشت کوپائیداربنیادوں پربڑھوتری کی راہ پرگامزن کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔