اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ3 اپریل2019 کو بتا دیا تھا کہ معیشت کی بہتری میں 2 سال لگیں گے ، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے ، معیشت کودیرپاترقی کے راستےپرگامزن کرناہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرنے اپنی 3اپریل2019میں گفتگوکی وڈیوٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوچھ رہے ہیں کہ اچانک معیشت کی رفتارکیسے تیزہو گئی ، 3اپریل2019کو بتایاتھا کہ2 سال لگیں گے، پہلےدن سےعمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے ، معیشت کودیرپاترقی کےراستےپرگامزن کرناہے، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔