29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتجارتی خبریںمعیشت کو پائیدار اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے طویل المدتی...

معیشت کو پائیدار اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے،صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 اپریل (اے پی پی):پاکستان میں معاشی ترقی کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے مگر معیشت کو پائیدار اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہو گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے نیپاکے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی جنہوں نے فیصل آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 10سال کیلئے پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے تو ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا تعارف پیش کیا اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور چیلنجز کی نشاندہی کی۔ انہوں نے شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کی ڈائریکٹنگ سٹاف فوزیہ آفتاب نے صدر ریحان نسیم بھراڑہ کو چیمبر کی گولڈن جوبلی تقریبا ت کے سلسلہ میں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان دوروں سے زیر تربیت افسران کو معاشی چیلنجز کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

- Advertisement -

آخر میں فہد علی چوہدری نے مہمان نوازی پرفیصل آباد چیمبر کے صدر کا شکریہ ادا کیا جبکہ محمد نبیل افضال نے انہیں نیپا اسلام آباد کی شیلڈ دی۔ صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے بھی فوزیہ آفتاب کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583318

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں