اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے معیشت کی ترقی میں بندرگاہوں کا اہم کردار ہے،بزنس کمیونٹی کی شکایات کا فوری حل نکالا جائے گا۔جمعہ کے روز وزارت بحری امور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی میں پاکستان بزنس کونسل فورم کا دورہ کیا،اس دوران ملاقات میں سمندری تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا معیشت کی ترقی میں بندرگاہوں کا اہم کردار ہے،بزنس کمیونٹی کی شکایات کا فوری حل نکالا جائے گا،تجارت کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بہت اہم ہے،کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کریں گے۔
پاکستان بزنس کونسل کی بحری امور کے حوالے سے تجاویز پر تعاون کریں گے۔ حکومت بندرگاہی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ھے۔انہوں نے کہا کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی سندھ سے بھی بات کی ہے۔دورہ کے دوران پاکستان بزنس کونسل نے وفاقی وزیر کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603194