28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومشوبزمعین اختر کا 74 واں یوم پیدائش (کل) منایا جائے گا

معین اختر کا 74 واں یوم پیدائش (کل) منایا جائے گا

- Advertisement -

لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):معروف کامیڈین معین اختر کا 74 واں یوم پیدائش کل(منگل 24دسمبر کو) منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ان کے مداح مختلف تقریبات میں ان کی یاد تازہ کریں گے۔لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر24دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

ان کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور اسکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے،ڈرامہ سیریل روزی، میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے۔صرف یہی نہیں آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈراموں میں بھی معین اختر کی اداکاری آج بھی انکے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

- Advertisement -

اسٹیج شوز ڈراموں میں بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، آپ کے یادگار اسٹیج شوز ہیں۔پاکستان کا یہ عظیم فنکار 22 اپریل2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=538742

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں