مغربی آسٹریلیا میں سرد موسم کے باعث گندم کی فصل شدید متاثر

144

سڈنی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا کے برآمدی ماہرین نے کہا ہے کہ سرد موسم کے باعث ملک کے مغربی حصے میں گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے۔کوآپریٹو بلک ہینڈلنگ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ سرد موسم کے باعث گندم کی ملکی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے اور اب تک کے جائزوں کے مطابق کل پیداوار کا 15 فیصد حصہ تباہ ہوچکا ہے۔