مغربی ایشیاءکے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.41 فیصد اضافہ

59

اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) مغربی ایشیاءکے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.41 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر مئی تک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور مغر بی ایشیاءکے دیگر ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.730 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.41 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ میں مغربی ایشیاءکے ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 2.386 ارب ڈالررہا تھا۔مئی 2020ءمیں مغربی ایشیاءکے ممالک کو 182.72 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں، مئی 2019ءمیں ان ممالک کوپاکستابی برآمدات کاحجم 265.88 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2018-19ءکے دوران مغربی ایشیاءکے ممالک کومجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 2.626 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا۔