مغربی ممالک کی تنقید کی کوئی حیثیت نہیں ،سزائے موت کی بحالی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے ، رجب طیب اردوان

135

انقرہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی طرف سے ترکی میں سزائے موت کی بحالی کی کوششوں پر تنقید کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور وہ جلد ہی پارلیمنٹ میں سزائے موت بحال کرنے کے لیے بحث شروع کرائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اصرار کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سزائے موت پرپابندی اٹھائے۔