27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر تشدد دہشتگردی کی...

مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر تشدد دہشتگردی کی پالیسی ہے، فرانس

- Advertisement -

پیرس۔17نومبر (اے پی پی):فرانس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے کی جانے والی تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "دہشت گردی کی پالیسی” قرار دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجینڈرے نے کہا ان اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں کے تشدد سے بچایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس کی طرف سے غزہ کے لیے بھیجی گئی 100 ٹن امداد میں سے تقریباً نصف غزہ کی پٹی میں پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیل کو یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے کہ مستقبل میں غزہ پر کون حکومت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=411515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں