- Advertisement -
مغرب روس کو تنہا کرنے کی کوششیں ترک کردے، گورباچوف
ماسکو ۔ 22 اپریل (اے پی پی) سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کو عالمی برادری میں تنہا کرنے اور روسی شخصیات کو پابندیوں کو نشانہ بنانے کا رویہ ترک کردیں۔روسی حکومت کے اخبار ‘روسیسکا گزیاتا’ میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں سابق سوویت رہنما نے لکھا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں روس کا کردار بہت اہم اور مثبت ہے جسے متاثر کرنے کی کوششیں نامناسب ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2093
- Advertisement -