مغل آئرن اینڈ سٹیل کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 15.17 فیصد اضافہ

87
Stock market
Stock market

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سال 2018ءکی تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران مغل آئرن اینڈ سٹیل کے بعداز ٹیکس منافع میں 15.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران کمپنی نے 352.1 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ سال 2017ءکے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کا خالص منافع 305.7 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران مغل آئرن اینڈ سٹیل کے بعداز ٹیکس منافع میں 46.4 ملین روپے یعنی 15 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔