مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی رفیع عثمانی کی نمازہ جنازہ کل(اتوار کو) دارالعلوم کراچی میں ادا کی جائے گی،مفتی تقی عثمانی

384
مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی رفیع عثمانی کی نمازہ جنازہ کل(اتوار کو) دارالعلوم کراچی میں ادا کی جائے گی،مفتی تقی عثمانی

کراچی۔19نومبر (اے پی پی):ممتاز عالم دین مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارلعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی کی نمازہ جنازہ  اتوار کو  دارلعلوم کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مفتی تقی عثمانی نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ ميرے بڑے مشفق بھائی اور عالم اسلام کی عظیم شخصیت پیکرعلم وعمل مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رحمة الله تعالى عليه رحلت فرما گئے ان کی نماز جنازہ ان شا اللہ) اتوار 20 نومبر کو (دارالعلوم کراچی میںادا کی جائے گی۔