مفتی رفیع عثمانی نے اپنے علم کی روشنی سے ایک عالم کو منور کیا، وزیراعظم شہباز شریف

281

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی کا شمار عالم اسلام کے جید علماء اور محققین میں ہوتاہے،انہوں نے اپنے علم کی روشنی سے ایک عالم کو منور کیا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی وفات پاکستان اور عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین